غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہÂ اسرائیلی فوج نہتے اور پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض صیہونی ریاست پُرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ اور اندھا دھند استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں بے پناہ جانی نقصان ہو رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میںÂ جیوس کے مقام پرنہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج دانستہ طور پر فلسطینی مظاہرین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کیا ہے اس کے بعد صیہونی ریاست فلسطینیوں کے پُرامن مظاہروں کو کچلنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کررہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پُرامن فلسطینی مظاہرین کی بڑی تعدادÂ کے زخمی ہونے کی وجہ اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند کا استعمال ہے۔
اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینیوں کو وحشیانہ طریقے سے کچلنے کے لیے ان پر براہ راست فائرنگ کرتی اور ان پر گولیاں چلاتی ہے۔
