• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے چاقو حملے کی آڑ میں فلسطینی نوجوان گولیوں سے بھون ڈالا

جمعہ 09-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5270
0
SHARES
3
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ مغربی کنارے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان کو سرحدی پولیس اہلکاروں پر چاقو حملے کی دھمکی کی پاداش میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے "تفوح” جنکشن میں پیش آیا۔

اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے فلسطینی نوجوان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کا تعلق قیلیلہ سے تھا۔ السمری نے دعوی کیا کہ اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بننے والے فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے رکنے کی کال کو نظر انداز کیا اور وہ چاقو سے حملے کی غرض سے ان کی جانب پیش قدمی کرتا رہا، جس کی وجہ سے ‘مجبورا’ فوجیوں کو اس پر فائر کرنا پڑا۔

جائے حادثہ کے قریب سے گزرنے والے عینی شاہد راہ گیروں نے پولیس ترجمان کے موقف کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے نوجواں کو بغیر کسی وجہ کے روکا اور پھر گولی مارنے سے پہلے اس سے مذاق کرنے لگے۔ فائرنگ کے بعد زخمی نوجواں کو سڑک پر خون بہنے کے لئے چھوڑ دیا گیا اور اسی کسی قسم کی طبی امداد نہیں دی گئی۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے سرکاری طور پر اس امر کی تصدیق کی ہے کہ کہ جنوب نابلس میں زعترہ کراسنگ کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک نامعلوم فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج نے چاقو حملے کی آڑ میں فلسطینی نوجوان گولیوں سے بھون ڈالا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.