(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو ہراساں اور گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ،العیسویہ کے داخلی راستے پر فلسطینی بچوں سے بھری سیاحتی بس رو ک کر 6 کم عمر فلسطینی بچے گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کی بس کو اس وقت روک لیا جب وہ سیر و تفریح کی غرض سے جا رہے تھے۔بس روک کر 6 کم عمر فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا اور انکو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق بس کو العیسویہ کے داخلی مقام پر روکا گیا اور گرفتاری سے قبل بچوں کی تلاشی لی گئی اور ان سے ہتک آمیز سلوک بھی کیا گیا۔
ادھر عبرانی ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے 6 کم عمر فلسطینی نوجوانوں کا تعلق حماس سے ہے اور اسرائیلی فوج نے پہلے سے ہی ان پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی۔