الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کی کارروائی دو فلسطینی شہیدوں کے والد الشیخ عمرابو عیشہ المعروف ابو عامر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے شمالی الخلیل میں الضحضاح قصبےمیں الشیخ عمرابوعیشہ کے مکان کا محاصرہ کیا، جس کے بعد Â گھرمیں تلاشی لی۔ تلاشی کے بعد دو شہید بیٹوں عامر اور زید کے والد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے گھر کی باریکی کےساتھ تلاشی لی اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو ایک کمرے میں بند کرکے تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے بعد 58 سالہ ابو عامر کو ہتھکڑیاں لگا کر فوجی جیپ میں ڈالا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
