جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے ایک 17 سالہ فلسطینی طالب علم کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج ہفتے کو علی الصباح جنین میں تلاشی کے دوران 17 سالہ انس عدنان حمارشہ کو حراست میں لیا۔حمارشہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا’پیرتھیز‘ نامی ایک انوکھی بیماری کا شکار ہے۔ اس بیماری کے باعث اس کے چہرے کی ہڈی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث اس کے منہ کا ایک حصہ شل ہے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ انس حمارشہ کو اسرائیلی فوجیوں نے پکڑا اور اس کے ہاتھ اس کی پشت پر باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔
انس کے والد بھی سابق اسیر ہیں۔ وہ خود بھی کئی تل اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکے ہیں۔
