قابض اسرائیلی فوج مقبوضہ بیت المقدس میں قائم جامعہ القدس کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوگئی اور امتحانات میں مصروف طلباء پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں طلباء شیلنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔
القدس یونیورسٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد ابو الزیت نے "مرکزاطلاعات فلسطین” کو تبایا کہ صہیونی فوج نے جامعہ کی بیرونی دیواریں پھلانگ کراندر داخل ہونے کے بعد امتحانات میں مصروف طلباء وطالبات پر اندھا دھند آشک آور گیس کی شیلنگ کی۔ آنسوگیس کی شیلنگ سےیونیورسٹی کے اھاطے میں کھڑی کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور طلباء میں بھی سخت خوف وہراس پھیل گیا۔
خیال رہے کہ جامعہ القدس سمیت فلسطین کی جامعات میں اسرائیلی فوج کے اندھا دھند چھاپے معمول کی بات ہے۔ صہیونی فوج نہ صرف طلباء کو زدو کوب کرنے کے لیے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے بلکہ کلاس رومز کے اندر داخل ہوکر اساتذہ کی بھی توہین کی جاتی ہے۔
