جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہےجن پر ایک فوجی کیمپ سے اسلحہ چوری کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’0404‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ فلسطینی شہریوں نے ایک اسرائیلی کیمپ میں گھس کر آتشیں اسلحہ جس میں بم اوردیگر عسکری سامان شامل ہے چوری کیا تھا۔عبرانی نیوزویب پورٹل کا کہنا ہے کہ فوج نے حال ہی میں طوباس سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجی کیمپ سے اسلحہ چوری کرچکے ہیں۔
اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے ’شاباک‘ نے دو روز قبل تیاسیر کے مقام پر چھاپہ مار کر ’آ پی جی‘، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔
حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں 30 سالہ جمعہ عامر اور 58 سالہ غانم ابو محسن اور 19 سالہ یزید ابو علی کے ناموں سے لی گئی ہے۔