• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوجی عدالت کا عہد تمیمی کو ٹرائل تک حراست میں رکھنے کا حکم

جمعرات 18-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9654
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کے جج نے فلسطینی نو عمر مزاحمت کار عہد تمیمی کو ان کے خلاف مقدمے کی سماعت تک جیل میں قید رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ان کے خلاف اپنے گھر کے باہر دو قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور ٹھڈے مارنے کے الزام میں مقدمہ چلا یا جارہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جج نے بدھ کے روز اپنے حکم میں کہا ہے کہ ’’ میں اس کا کوئی متبادل نہیں ڈھونڈ سکا ہوں کہ میں اس ( عہد تمیمی) کو مقدمے کی کارروائی تک زیر حراست رکھنے کے سوا کوئی اور حکم دوں۔ اس پر جن جرائم کے مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ،وہ اتنے سنگین ہیں کہ حراست کے سوا کسی متبادل کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے‘‘۔

16 سالہ عہد تمیمی اور ان کی 20 سالہ کزن نور تمیمی کو 15 دسمبر کو مغربی کنارے میں واقع گاؤں نبی صالح میں دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور ٹھڈے مارنے کے الزام میں 19 دسمبر کوگرفتار کیا گیا تھا ۔ان کے مکان کے احاطے میں دو اسرائیلی فوجی آ گھسے تھے اور ان دونوں نے انھیں مکان سے نکالنے کی کوشش کی تھی۔

اس واقعے کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی تھی جس پر انھیں اسرائیلی فوج کی شان میں گستاخی اور توہین کے الزام میں گرفتار کرکے مغربی کنارے میں واقع گاؤں بیتونیہ میں قائم اسرائیل کے زیر انتظام عفر جیل میں بند کردیا گیا تھا۔

عہد تمیمی کو فلسطینیوں نے ہیرو قرار دیا ہے اور وہ فلسطینیوں کی اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کی ایک علامت کے طور پر ابھری ہیں۔ وہ اپنی گرفتاری سے قبل بھی مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کے پچاس سال سے جاری قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیتی رہی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوجی عدالت کا عہد تمیمی کو ٹرائل تک حراست میں رکھنے کا حکم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.