مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوجی دستاویزات چوری کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی چینل 14 نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فوج نے بیت المقدس کے شمالی قصبے حزما سے ایک فلسطینی شہری کو اس کی گاڑی پر دھاوا بول کر حراست میں لیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے فلسطینی نوجوان کی گاڑی کی تلاشی لی جس میں موجود ایک بیگ میں سے فوج کی اہم نوعیت کی دستاویزات برآمد ہوئیں۔ٹی وی چینل نے واقعے کی مزید تفصیلات اور دستاویزات کی ماہیت بیان نہیں کیں اور نہ ہی گرفتار ہونے والے فلسطینی شہری کی شناخت سامنے آئی ہے۔