فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت زعترہ فوجی چوکی پر متعین صہیونی فوجیوں نے چوکی سے گذرتے ہوئے ایک سابق فلسطینی اسیر مصعب حسن بلاسمہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے حسن بلاسمہ کو فوجی چوکی سے گذرتے ہوئے روکا اور اس کا شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اسے وہیں روک لیا گیا جس کے بعد اسے اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس حکام کے حوالے کردیا گیا۔
خیال رہے کہ سلفیت اور غرب اردن کے دوسرے شہروں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ فلسطینی شہریوں کو فوجی چوکیوں سے گذرتے ہوئے انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا جاتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین