فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض صہیونی درندوں نے گزشتہ دن غزہ پٹی میں ایک زرعی اراضی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مشرقی جبالیا کی ابوصفیہ نامی بستی کے دو بچے شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے معاہدے کے بعد اب تک قابض درندوں کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید اور 75 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
