• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت کی صہیونی حکام کو مراکشی دروازے کے پروجیکٹ میں ترمیم کی ہدایت

بدھ 04-04-2012
in فلسطین
0
plf alquds
0
SHARES
0
VIEWS

plf alquds

اسرائیل کی اعلی عدلیہ نے صہیونی پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی کو قبلہ اول کے مراکشی دروازے کے پل کو گرا کر براق صحن کے اپنے توسیعی منصوبے پر نظر ثانی کرنے کا حکم دیا

 

اور اس کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک صہیونی حکام کو براق صحن میں توسیع سے روک دیا ہے۔
گزشتہ روز کے عدالتی فیصلے کے متعلق بتاتے ہوئے وکیل قیس ناصر حیثیات کا کہنا تھا کہ سنہ 2010ء میں عدالت نے القدس کی عدالت نے 48ء کے مقبوضہ فلسطین کی اسلامی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمود مصالحہ کے ترجمان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو قبول کرتے ہوئے مسجد اقصی کی دیوار براق سے متصل صحن میں توسیع کو روک دیا تھا۔ اسرائیلی حکام اس صحن میں یہودی خواتین کے لیے مذہبی عبادات کی ادائیگی کے لیے عمارت تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ درخواست کے مطابق اس منصوبے پر عمل درآمد سے حرم قدسی کے علاقے کی دینی شناخت اور حیثیت تبدیل ہوسکتی ہے۔
وکیل قیس ناصر کے مطابق عدالت کی جانب سے اس منصوبے پر عمل درآمد روکنے کے فیصلے کے خلاف اسرائیلی فوج اور ایک یہودی تنظیم نے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست جمع کروائی جس میں پرانے منصوبے کے مطابق ہی براق صحن میں توسیع کی اجازت دینے کا کہا گیا، لیکن آج کے عدالتی فیصلے نے اپنا سابقہ حکم منسوخ نہ کیا اور صہیونی پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی سے اپنے منصوبے پر نظرثانی کرنے کا کہا اور اس نئے منصوبے کی تیاری تک گزشتہ توسیعی منصوبے پر کام روکے رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر محمود مصالحہ کا کہنا ہے کہ حالیہ عدالتی فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے بعد براق صحن کی توسیع ایک مرتبہ پھر نئے عرصے کے لیے منجمد ہوجائے گی، اور اس دوران عرب اور اسلامی تنظیموں کو اس منصوبے کے خلاف تحریک برپا کرنے کا مزید موقع مل جائے گا۔
فلسطینی رہنما ڈاکٹر محمود مصالحہ نے اس موقع پر القدس کے اوقاف اسلامی، اردنی مملکت، مصر اور عرب دنیا سے حرم قدسی میں جاری تمام اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.