رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی عوفر میں موجود عدالت نے نے فلسطینی خواتین کی یونین کی سربراہ ختام السعافین کو بغیر کسی الزام یا مقدمے کے انتظامی حراست سنا دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ایڈووکیٹ اور الضمیر تنظیم برائے اسیران و انسانی حقوق کے قانونی شعبے کے سربراہ محمود حسان کا کہنا ہے کہ بدھ 12 جولائی کو اسرائیلی عدالت میں ایک سماعت رکھی گئی ہے جس میں ختام کو انتظامی قید کے فیصلے کی توثیق کردی جائے گی۔السعافین کو 2 جولائی کو غرب اردن میں موجود ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے ان کے خلاف کوئی شواہد نہ ہونے کی بناء پر ان سے تفتیش کے لئے اسرائیلی عدالت سے مزید وقت مانگا تھا۔