• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت نے بیت المقدس فلسطینیوں کے بنک اکاؤنٹ بند کردیے

ہفتہ 04-02-2017
in فلسطین
0
0Pala5927
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کےخلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ نے صہیونی ریاست کی ایک نئی انتقامی کارروائی کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس کے سلوان قصبے میں رہائش پذیر دویک خاندان کے آٹھ  ’سیونگ بنک’اکاؤنٹس بند کردیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام ان کی جانب سے بطن الھویٰ کالونی میں بنائے گئے مکانات کے کرائے کی رقم کی ادائیگی نہ کیے جانے پر کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بیت المقدس کی مجسٹریٹ عدالت نے یہودی توسیع پسندی میں سرگرم ’عطیرت کوھنیم‘ تنظیم کی اپیل پر آٹھ گھروں میں رہائش پذیر فلسطینی خاندانوں کے سیونگ بک اکاؤنٹس بند کردیے۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بطن الھویٰ کالونی کے فلسطینی چیئرمین زھیرالرجبی نے بتایا کہ اسرائیلی عدالت کا فلسطینیوں کے بنک کھاتے بند کرنے کا فیصلہ باطل اور باجائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن شہریوں کے اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں وہ گذشتہ آٹھ سال کے دوران کرائے کی مد میں چھ لاکھ 52 ہزار شیکل کی رقم ادا کرچکے ہیں۔

زھیر کا کہنا ہے کہ بطن الھویٰ کی اراضی کی ملکیت کا معاملہ ابھی تک اسرائیل کی اعلیٰ عدالتوں میں زیرغور ہے مگر اس کے باوجود مجسٹریٹ عدالت نے دویک خاندانوں کے اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔

الرجبی نے بتایا کہ اسرائیلی تنظیم ’عطیرت کوھنیم‘ کا دعویٰ ہے کہ بطن الھویٰ کی پانچ دونم اور 200 مربع میٹر اراضی سنہ 1881ء میں یہودیوں کی ملکیت میں تھی۔ اسرائیلی سپریم کورٹ اس سے قبل ایک کیس میں اس اراضی کو یہودیوں کی ملکیت قرار دے کر اس پر بنائے گئے فلسطینیوں کے مکانات کے مکینوں کو کرایہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ گذشتہ کئی سال سے خمیس، الیاس، مازن، ان کی اہلیہ اور نبیل اپنے مکانات کے کرائے ادا کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت نے بیت المقدس فلسطینیوں کے بنک اکاؤنٹ بند کردیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.