• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی صحافی کی انتظامی حراست میں تیسری مرتبہ توسیع

جمعرات 30-08-2012
in فلسطین
0
plf third time
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے نوجوان فلسطینی صحافی عامر ابو عرفہ کو تیسری مرتبہ غیر معینہ مدت کے لیے انتظامی حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب

فلسطینی سیاسی ، مذہبی، سماجی اور صحافتی حلقوں نے صہیونی عدالت کے فیصلے کو غیرمنصفانہ قرار دے کر مستر کر دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مراسلوں کےمطابق عامر ابو عرفہ کو صہیونی فوج نے ایک سال پیشتر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد اسے صحرائے نقب کی فوجی جیل میں رکھا گیا جہاں اس کےخلاف خفیہ مقدمہ چلانے کی کارروائی بھی کی گئی۔ اس دوران اسرائیلی فوجی عدالتیں عامر کو انتظامی حراست میں رکھنے کی سزا دیتی رہیں لیکن ان کے خلاف کوئی واضح مقدمہ نہیں چلایا گیا ہے۔

صحافی ابو عرفہ کو صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتاری سے قبل آٹھ ماہ تک فلسطینی ملیشیا کی جیلوں میں بھی قید رکھا گیا ہے۔ تاہم فلسطینی عدالت نے ابوعرفہ کو بری قرار دے کر اس کی رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔
ادھر فلسطینی سیاسی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت حماس، اسلامی جہاد، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین اور فلسطین پریس کلب کی جانب سے عامر ابو عرفہ کو تیسری مرتبہ انتظامی حراست میں سزا کو مسترد کر دیا ہے۔ سیاسی اور سماجی تنظیموں نے اپنے اپنے بیانات میں عامر کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.