• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون سماجی کارکن کو انتظامی حراست کی سزا

پیر 06-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6322
0
SHARES
2
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی سماجی و سیاسی کارکن احسان دبابسہ کو انتظامی حراست کے تحت جیل منتقل کرنےکا حکم دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال مغربی قصبے نوبا کی رہائشی خاتون انسانی حقوق کارکن کو دبابسہ کو اسرائیلی فوج نے حال ہی میں حراست میں لیا تھا۔

اسیرہ دبابسہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دبابسہ کے وکیل نے انہیں بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کی درخواست پر اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے ان کی موکلہ کو چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔ انہین یہ سزا انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت دی گئی ہے جس میں باربار توسیع کی جاسکتی ہے۔

دبابسہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت آئندہ چند روز میں اسیرہ کو دی گئی انتظامی حراست کی سزا کی توثیق کا فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ احسان دبابسہ کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ سوموار کو اس کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد ’ہشارون‘ جیل منتقل کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ دبابسہ کے گھر سے تلاشی کے دوران حساس اور خفیہ نوعیت کی دستاویزات ملی تھیں جس پراسے حراست میں لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دبابسہ کو اسرائیلی فوج دو بار پہلے بھی حراست میں لے کر چار سال تک جیلوں میں پابند سلاسل رکھ چکی ہے۔ یہ اس کی تیسری اسیری ہے۔ اسیرہ حسان دبابسہ کے منگیتر اسامہ الحروب جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید ہیں۔ وہ 14 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کی سزا  مئی 2018ء کو ختم ہوگی۔

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے۔ 22 جیلوں میں قید سات ہزار فلسطینیوں میں 50 خواتین، 13 نابالغ بچیاں، 350 بچے     جبکہ 700 انتظامی حراست کےتحت پابند سلاسل فلسطینی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون سماجی کارکن کو انتظامی حراست کی سزا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.