رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی کارکن کو دو بار عمر قید اور بھاری جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ صہیونی فوجی عدالت ’عوفر‘ کی طرف سے اسیر محمد حسنی ابو شاہین کو دو بار عمر قید اور ساڑھے تین ملین شیکل کی رقم جرمانہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر ابو شاہین پر الزام ہے کہ اس نے ڈیڑھ سال قبل بیت المقدس میں ایک حملے میں ایک صہیونی ہلاک اور دوسرا زخمی کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اسیر حسنی ابو شاہین کا رہائشی تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے قلندیا پناہ گزین کیمپ سے ہے۔