(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست سابق فلسطینی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ انجینیر عیسیٰ الجعبری کی انتظامی حراست میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ الجعبری فلسطین کی 10 کابینہ میں لوکل گورنمنٹ کے وزیر رہے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی عدالت نے فوج کی سفارش پر سابق فلسطینی وزیر کو تین ماہ قید کی سزا میں تجدید کا فیصلہ جاری کیا۔ اس سے قبل انہیں 24 جنوری 2016ء کو الخلیل شہر سے حراست میں لیے جانے کے بعد چار ماہ کے لیے انتظامی حراست میں ڈال دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ انجینیر عیسی الجعبر غرب اردن کی معروف سیاسی اورسماجی شخصیت ہیں۔ وہ اب تک 10 سال کا عرصہ اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں جن میں ساڑھے سات سال انتظامی حراست میں قید کاٹ رکھی ہے۔
