(روز نامہ قدس ۔آںلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف غیر منصفانہ،جانب دارانہ اور متعصبانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری، عوفر فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک فلسطینی شہری کو 15 ماہ قید اور 4500 شیکل جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی عدالتیں غیر منصفانہ فیصلے سنا کر عدالتی تاریخ کی بد ترین نظائر قائم کر رہی ہیں۔گزشتہ روز بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ندیم عبدالحمید الخطیب کو گزشتہ روز 15 ما ہ قید اور 4500 شیکل جرمانہ سنا دیا گیا۔اس سے پہلے ان کے خلاف اسرائیلی عدالت میں مسلسل 7 ماہ تک مقدمہ چلایا گیا جس کے بعد گذشتہ روز عدالت نے اسے قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔
یاد رہےکہ اسیر الخطیب کو ماضی میں بھی متعدد بار حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس کے بھائی 16سالہ محمد کو بھی رواں سال مارچ میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔آخری دفعہ انکو 19 دسمبر 2018 کو حراست میں لیا گیا تھا۔