نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں مادما اور بورین قصبوں کے مکینوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی مدد سے آبادی میں مشکوک اقسام کے کھلونا بم پھینکے گئے ہیں مقامی آبادی بالخصوص بچوں کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تین روز قبل اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں بورین اور مادما قصےمیں مٹھائی کی شکل کے چھوٹے چھوٹے بم پھینکے گئے تھے۔مقامی فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ بورین اور مادما قصبے کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں پر اعلانات کیے گئے جن میں شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ مشکوک نوعیت کے اجسام کے قریب نہ جائیں اگر کوئی شخص اس نوعیت کی کوئی مشکوک چیز دیکھے تو اس کے بارے میں فلسطینی سیکیورٹی حکام کو آگاہ کرے۔
ایک مقامی شہری نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی طیاروں کی جانب سے گرائے گئے مشکوک بم کی شکل کیک جیسی ہے اور اس کےاندر سے بدبو نکل رہی ہے۔
شہریوں نے فلسطینی شہری دفاع کے عملے پر زور دیا ہے کہ وہ مشکوک بموں کو تلاش کرکے انہیں تلف کریں تاکہ کسی قسم کے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔ شہریوں نے بچوں کو تلقین کی ہے کہ وہ ایسی کسی مشکوک چیز کے قریب نہ جائیں۔