• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی سپریم کورٹ کا فلسطینی قصبے’خان الاحمر‘ سے بے دخلی اور مسماری کا فیصلہ معطل

جمعہ 06-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11440
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب واقع خان الاحمر فلسطینی قصبے سے فلسطینی شہریوں کی جبری بے دخلی اور قصبے کی مسماری کا فیصلہ عبوری طورپر معطل کر دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں دیوار فاصل اور صیہونی آباد کاری کے خلاف سرگرم کمیٹی کے چیئرمین ولید عساف نے بتایا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے ’خان الاحمر‘ کی مسماری کا فیصلہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ عدالت کی طرف سے ایک نیا حکم جاری کیا گیا ہے جس میں صیہونی فوج اور سول انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 11 جولائی تک خان الاحمر سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے لیے آپریشن روک دیں۔

عساف نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیلی عدالت خان الاحمر کی مسماری روکنے کے لیے گیارہ جولائی کو حتمی فیصلہ جاری کرے گی جس کے نتیجے میں وہاں کی مقامی فلسطینی آبادی کی بے دخلی روکنے کی راہ ہموار ہوگی۔

خیال رہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس کے درمیان واقع خان الاحمر قصبے کے فلسطینی باشندوں کو نکال باہر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے دو روز قبل آپریشن شروع کیا تھا۔ صیہونی فوج نے مقامی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعما کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ صیہونی فوج نے کارروائی کے دوران نہتی خواتین اور بچوں کو سڑکوں پرگھیسٹا اور ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا گیا۔

خان الاحمر میں 41 فلسطینی خاندان آباد ہیں۔ ان میں زیادہ تر الجھالین فلسطینی بدو قبیلے کے لوگ ہیں۔ صیہونی ریاست اس قصبے کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنا چاہتی ہے اور اس کی جگہ پر صیہونی کالونی کے قیام کی سازشوں میں مصروف ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی سپریم کورٹ کا فلسطینی قصبے’خان الاحمر‘ سے بے دخلی اور مسماری کا فیصلہ معطل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.