• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی دہشت گردی میں مزید دو فلسطینی شہید

جمعرات 17-05-2018
in فلسطین
0
0Pala6260
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سوموارکے روز  اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 60 مظاہرین کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان مشرقی سرحد پر تصادم ہوا۔ اس موقع پر پرامن فلسطینی مظاہرین نے سرحد کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر صیہونی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اورآنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی شہید ہوئے۔ ان کی شناخت 51 سالہ ناصر غراب اور 18 سالہ بلال الاشرم کے ناموں سے کی گئی ہے۔ قابض فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 417 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 30 مارچ کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک حق واپسی کے دوران اسرائیلی فوج نے مجموعی طورپر 116 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔ ان میں 61 فلسطینی صرف پرسوں سوموار کو شہید کیے گئے جب کہ چھ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 12 ہزار فلسطینیوں کو زخمی کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی دہشت گردی میں مزید دو فلسطینی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.