بیت المقدس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان فلسطینی شہریوں نے 30 سالہ عامر اللفتاوی، 21 سالہ کریم ابو خضیر اور طارق ابو خضیر شامل ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے اپنی تعداد میں مزید اضافہ کیا ہے تاکہ مشرقی بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں ہونے والے فسادات پر قابو پایا جاسکے۔
مشرقی بیت المقدس میں تصادم کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح شروع ہوا جب جنونی یہودی آبادکاروں نے فلسطینی بچے ابو خضیر کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔
اسی سے ملتے جلتے واقعہ میں بیت حنینہ کے رہائشی حضرات نے ایک فلسطینی بچے محمد علی الکسوانی کو اغوا کرنے کی کوشش پر علاقے میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردی ہے
