مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ رائد صلاح نے ان خیالات کا اظہار اسرائیل جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی الشیخ خضرعدنان کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ الشیخ صلاح نے بھوک ہڑتالی اسیر کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینی عدنان کے ساتھ اور ان کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کے جبر وتشدد کا سامنا کرنے والوں میں الشیخ عدنان منفرد مثال ہیں۔ انہوں نے اپنی جرات اور بہادری سے صہیونی دشمن کے سامنے حق اور سچ کہنے کاجذبہ پوری قوم کو دیا۔
الشیخ صلاح کا کہنا تھا کہ ظلم کی سیاہ رات اب ختم ہو رہی ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہزاروں فلسطینی آزادی کی فضائوں میں سانس لے رہے ہوں گے۔
خیال رہے کہ الشیخ خضرعدنان پچھلے ڈٰیڑھ ماہ سے اسرائیل کی جیل میں اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طوراحتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے۔ مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث عدنان کی حالت غیر ہوچکی ہے اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصرہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
