• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جلادوں کےانسانیت سوز تشدد سے زیرحراست فلسطینی شہید

پیر 21-05-2018
in فلسطین
0
0Pala10961
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران حراست اسرائیلی جلادوں کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا فلسطینی شہری اسپتال میں دم توڑ گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا ہے کہ 53 سالہ القدس کے رہائشی عزیز عویسات کو وحشیانہ تشدد کے بعد حالت خراب ہونے پر ’اساف ھروفیہ‘ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے صرف اسپتال کے بستر پر باندھ دیا گیا تھا۔ وحشیانہ تشدد کے باعث شہری گردوں اور دل میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کیا مگر اسپتال میں اسے کسی قسم کی طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔

فلسطینی محکمہ اسیران کے چیئرمین عسیٰ قراقع نے اسیر عویسات کی شہادت کی ذمہ داری صیہونی ریاست پر عائد کی ہے اور اس مجرمانہ واقعے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کلب برائے اسیران نے بھی اسرائیل جیل میں اسیر عویسات کی  شہادت کی ذمہ داری صیہونی حکام پرعائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جلادوں کا تشدد عویسات کے لیے جان لیوا ثابت ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اسیر عویسات کو اسرائیل جیل کے ایک تفتیش کار نے ایچل قید خانے میں دو مئی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عویسات کو دوران حراست صیہونی جلاد نے اس قدر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ ان کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ عزیز عویسات کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے جبل المکبر سے ہے اور وہ سنہ 2014ء سے پابند سلاسل تھے۔ انہیں تیس سال قید کی سز کا سامنا تھا۔

اسرائیلی زندانوں میں کسی فلسطینی قیدی کا وحشیانہ تشدد سے شہید ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ گذشتہ چند برسوں کے دوران 216 فلسطینی ایسے ہی واقعات میں شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 75 فلسطینیوں کو گرفتاری کے بعد باقاعدہ منصوبے کے تحت تشدد کرکے شہید کیا گیا۔72 قیدی مسلسل اذیتوں کے باعث جام شہادت نوش کرگئے جب کہ باسٹھ کی موت اسپتال میں بیماریوں کے نتیجے میں علاج نہ ملنے کے باعث واقع ہوئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی جلادوں کےانسانیت سوز تشدد سے زیرحراست فلسطینی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.