مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نے مبینہ طور پر ایک اسرائیلی افسر کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا ہے جبکہ دوسرے اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے اس کو گولی مار دی ہے جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا سامری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز تشدد کا یہ واقعہ مقبوضہ بیت المقدس کے فصیلِ شہر والے حصے میں پیش آیا ہے اور زخمی پولیس افسر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس کے زخم خطرناک نہیں ہیں۔
