• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل:جیلوں میں زیرحراست فلسطینی سحر و افطار سے محروم

جمعرات 02-08-2012
in فلسطین
0
plf palestine deprived1
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیل کی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی قیدیوں کو ماہ صیام کے دوران طرح طرح کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہےلیکن اس بار کے رمضان المبارک کے دوران اسیران کی مشکلات ماضی کی نسبت بھی دو چند ہوچکی ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ماہ مقدس میں سحرو افطار جیسی نعمت سےمحرومی کےساتھ ساتھ بیس بیس گھنٹے طویل روزے رکھنے پڑتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران کی ایک خاتون وکیل نے بتایا کہ حال ہی میں اس نے‘‘عتصیون’’ جیل میں کئی اسیران سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران قیدیوں نے بتایا کہ جیل کا عملہ ان کےساتھ رمضان المبارک کے دوران انتقامی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کیونکہ انہیں ماہ صیام میں نہ تو سحری کی سہولت دی جاتی ہے اور نہ ہی افطار کا کوئی انتظام ہوتا ہے۔ قیدیوں کو افطاری اور سحری کے اوقات میں اپنے کمروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوتی جس کے باعث وہ بھوکا روزہ رکھنے اور کئی کئی دفعہ بیس بیس گھنٹے کے روزے رکھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ کئی بار ایسا بھی ہوا کہ انہیں پانی یا نمک کے ذریعے روزہ افطار کرانے کے بعد رات گیارہ بجے تک کسی قسم کی کھانے کی کوئی چیز فراہم نہیں کی جاتی ہے۔
فلسطینی خاتون وکیل نے بتایا کہ جیلوں میں زیرحراست فلسطینی اسیران کو بھوکے پیاسے روزے رکھنے کی شکایت کے علاوہ کئی دیگر شکایات کرتے بھی پایا۔ اسیران کا کہنا ہے کہ انہیں ماہ صیام میں تلاوت کلام پاک کی اجازت نہیں دی جاتی۔ قیدیوں کے کمروں میں رکھے قرآن کریم کے نسخے تک اٹھا لیے جاتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.