غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی نیشنل موومنٹ برائے انسداد ناکہ بندی غزہ کی طرف سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی پانچویں کوشش پرسوں اتوار کو کی جائے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسداد ناکہ بندی موومنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہÂ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کشتیوں کا ایک قافلہ غزہ بندرگاہ سے سمندر میں داخل ہوگا۔ کشتیوں پر مریض اور دیگر عام شہری سوار ہوں گے۔ اس کوشش کا مقصد غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی توڑنا اور عالمی برادری کی توجہ غزہ کے عوام کی طرف مبذول کرانا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی قوم غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش عالمی قوانین، انسانی حقوق اور بنیادی انسانی اصولوں کے عین مطابق ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 2006ء کے بعد سے غزہ کی بحری، بری اور فضائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں وہاں پر بسنے والے 20 لاکھ سے زائد فلسطینی باشندے بدترین معاشی ، تعلیمی اور طبی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
حال ہی میں فلسطینی تنظیموں نے مل کر غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت فلسطینی شہری غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی پانچ بار کوشش کرچکے ہیں۔