فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2013ء میں رفح کراسنگ 101 دنوں کے لئے بند کی گئی ہے جبکہ 30 جون سے اب تک 96 دنوں تک رفح کراسنگ کو بند رکھا گیا ہے۔
غزہ کی وزارت داخلہ و قومی سلامتی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2013ء میں رفح کراسنگ سے مصر کا سفر کرنے والے افراد کی تعداد 152٫278 رہی جو کہ سال 2012ء کی تعداد سے کم ہے۔ اس کمی کی وجہ کراسنگ کو بار بار خصوصاً سال کے دوسرے نصف حصے میں بند کیا جانا ہے۔رفح کراسنگ پچھلے سال جولائی میں مصر میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے بہت کم کھولی گئی ہے۔ دریں اثناء ہزاروں لوگ کراسنگ کی بندش کی وجہ سے غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔
