مغربی کنارے کی رام اللہ اتھارٹی کی محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے پیش کی گئی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون کے مہینے میں فلسطینی کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کی نسبت 6.4 فیصد کمی دیکھی گئی، دلچسپ بات یہ رہی کے کل برآمدات کا 90 فیصد حصہ اسرائیل بھیجا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کی اسرائیل کو کی گئی فلسطینی برآمدات کی قیمت 60.2 ملین ڈالر رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون 2012 میں فلسطینی درآمدات کا گزشتہ مہینے مئی سے کیا جائے تو اس میں 7.8 فیصد کمی آئی، جون میں فلسطینی اتھارٹی کی درآمدات 356 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مغربی کنارے کی درآمدت میں سے64.8 فیصد چیزیں اسرائیلی مصنوعات تھیں، تاہم درآمدات میں اسرائیلی مصنوعات کی نسبت میں گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین