• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پابندیوں کے باوجود 80 ہزار افراد کی نماز عید کے لیے مسجد اقصیٰ آمد

منگل 13-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4344
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) دیگرعرب ممالک کی طرح کل فلسطین بھی عیدالاضحیٰ منائی گئی۔ عید کے پہلے روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔ دوسری طرف قبلہ اوّل کے تمام راستے سیل کیے جانے کے باوجود 80 ہزار فلسطینی مسلمانوں نے عید کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے رات ہی سے مسجد اقصیٰ کی طرف آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی تھی۔ فلسطینی شہری نماز فجر کے بعد ہی سے قبلہ اوّل کی طرف آنا شروع ہوگئے تھے۔ مقبوضہ بیت المقدس کےعلاوہ غرب اردن اور شمالی فلسطینی شہروں سے بھی فلسطینیوں کی بڑی تعداد نماز عید کی ادائیگی کے لیے قبلہ اوّل پہنچنے میں کامیاب رہی۔

عید کی نماز کے لیے مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ پہنچی۔ ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

بیت المقدس کے تمام اہم مقامات پر اسرائیلی فوج ، پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی غیرمعمولی نفری تعینات کی گئی تھی۔ فلسطینی شہریوں کو قبلہ اوّل میں آتے ہوئے قابض فوج کی جگہ جگہ کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو عبور کرکے پہنچنا پڑا۔

نماز عید کی امامت ممتاز عالم دین اور قبلہ اوّل کے امام الشیخ یوسف ابو سنینہ نے کرائی۔ عید کے خطبہ میں الشیخ سنینہ نے فلسطینیوں پر قبلہ اوّل کی تعمیرو مرمت پر زور دیا اورانہیں ترغیب دی کہ وہ زیادہ سے زیادہ نمازیں قبلہ اوّل میں ادا کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپابندیوں کے باوجود 80 ہزار افراد کی نماز عید کے لیے مسجد اقصیٰ آمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.