• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ناکہ بندی کے اثرات، غزہ میں 80 فی صد کار خانے بند ہو چکے

اتوار 29-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1525
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے ساحلی علاقے غزہ کی پٹی پر انتقامی بنیادوں پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے 10 برس مکمل ہونے کو ہیں۔ ظالمانہ ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں قائم 80 فی صد کارخانے بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

غزہ میں انسداد ناکہ بندی کمیٹی کے چیئرمین اور فلسطینی رکن پارلیمنٹ جمال الخضری نے ہفتے کے روز غزہ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کی درآمدات وبرآمدات مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں جس کے نتیجے میں کارخانوں اور فیکٹریوں کا نظام ٹھپ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپڑے، فرنیچر اور غذائی سامان تیار کرنے والی کمپنیاں خام مال نہ ملنے کے باعث بند ہوچکی ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے روزگار ہیں اور ہزاروں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ناکہ بندی کے نتیجے میں مجموعی طورپر 80 فی صد کارخانے جزوی یا کلی طورپر بند ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں جمال الخضری نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر سنہ 2009ء، سنہ 2012ء اور سنہ 2014ء کو مسلط کردہ وحشیانہ جنگوں نے کارخانوں کے نظام کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ معاشی پابندیاں برقرار رہتی ہیں تو اس کے نتیجے میں علاقے میں انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 2006ء میں اس وقت غزہ کی پٹی پر معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں جب فلسطین میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ حماس کی کامیابی کی آڑ میں اسرائیل نے پوری فلسطینی قوم کو ناکہ بندی کی سزا دے رکھی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی ناکہ بندی کے اثرات، غزہ میں 80 فی صد کار خانے بند ہو چکے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.