• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شام: داعش کا یرموک پناہ گزین کیمپ کے 80 فی صد علاقے پرقبضہ

جمعہ 17-04-2015
in فلسطین
0
plf 80-percent
0
SHARES
0
VIEWS

شام کے دارالحکومت دمشق کےجنوب میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ ’’یرموک‘‘ میں دولت اسلامی ’’داعش‘‘ اور کیمپ میں موجود دوسرے عسکری گروپوں کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔ داعش نےجمعرات کی شام کیمپ کے مزید کچھ حصے پرقبضہ کرتے ہوئے مجموعی طورپر 80 فی صد کیمپ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق آبزرویٹری کی فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یرموک پناہ گزین کیمپ میں جمعرات کے روز اکناف بیت المقدس اور داعش کے جنگجوئوں کے درمیان خون ریزی جھڑپیں جاری رہیں۔ عسکری گروپوں کی باہم لڑائی کے ساتھ ساتھ شامی فوج کی جانب سے کیمپ کے مختلف حصوں پر جنگی طیاروں اور توپ خانے سے بھی گولہ باری جاری ہی جس کےنتیجے میں متعدد افراد کے مارے جانے کاخدشہ ہے۔ تاہم کیمپ تک رسائی نہ ہونے کے باعث لڑائی میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنےنہیں آسکی ہیں۔

شام کے مصدقہ ذرائع نے یرموک پناہ گزین کیمپ سے داعش کے انخلاء کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور بتایا کہ داعش نے کیمپ کے مزید کچھ حصے پراپنا قبضہ جما لیا ہے اور یرموک پناہ گزین کیمپ کا 80 فی صد داعش ہی کے قبضے میں ہے۔

ادھر یرموک پناہ گزین کیمپ میں موجود اکناف بیت المقدس نامی تنظیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے دو روز سے سخت ترین لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اکناف کا کہنا ہے کہ تنظیم کے جنگجو دولت اسلامی کے شدت پسندوں کی طرف سے کیمپ کا محاصرہ توڑنے کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں۔

اکناف بیت المقدس کی جانب سے کیمپ میں موجود دیگر بعض تنظیموں کی معاونت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ شام الرسول، جیش الابابیل، جیش الاسلام، اتحاد اجناد الشام اور دوسری تنظیموں نے بھی داعش کے خلاف جاری لڑائی میں اکناف کی معاونت کی ہے۔ داعش اور اس کےایجنٹوں کو کیمپ سے نکال باہر کرنے کے لیے کیمپ میں موجود فلسطینی تنظیموں کا ایک دوسرے سے تعاون قابل تحسین اقدام ہے۔

خیال رہے کہ داعش نے رواں ماہ کے اوائل میں یرموک پناہ گزین کیمپ کے ایک بڑے حصے پرقبضہ کرلیا تھا۔ شامی فوج داعش کو کیمپ سے نکالنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اور داعشی جنگجو نہایت تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.