• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مشرقی رام اللہ میں مزید 77 ہزار یہودیوں کی آباد کاری کا اسرائیلی منصوبہ

منگل 05-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0902
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ایک ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مشرق میں نصف درجن کے قریب یہودی کالونیوں کو آپس میں ضم کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر 77 ہزار یہودیوں کو بسانے کی تیاری کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور یہودی توسیع پسندی پر نظر رکھنے والی اسرائیلی تنظیم ’’یچ دین‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت مشرق رام اللہ میں ’مخماش مزراخ‘ یہودی کالونی کو ایک نئے ڈھانچے میں تبدیل کرتے ہوئے آس پاس کی متعدد دوسری کالونیوں کو بھی اس میں ضم کرنا چاہتا ہے۔

یہودی تنظیم کا کہنا ہے کہ پلان کے تحت سنہ 2040 ء تک مشرقی رام اللہ میں قائم یہودی کالونیوں معالیہ مخماش، ریمونیم، بساگوتم کوخاف یئر اور غیرقانونی طورپر قائم کردہ یہودی کالونی مسبیہ دانی کو باہم ملا کر ایک بڑی اور وسیع کالونی بنانا اور ان میں مزید 77 ہزار یہودیوں کو آباد کرنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے وسیع تر یہودی کالونی کے قیام کے لیے مشرقی رام اللہ کی شاہراہ 60 کے ارد گرد 2500 نئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے 790 دونم فلسطینی اراضی غصب کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت مشرقی رام اللہ کی ان کالونیوں میں کل چھ ہزار یہودی آباد ہیں تاہم اسرائیلی حکومت تواتر کے ساتھ یہودی کالونیوں میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.