• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی بچوں کو صیہونی فوجی عدالت سے 75 ہزار شیکل جرمانے

جمعہ 06-07-2018
in فلسطین
0
0Pala6149
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت نے حراست میں لیے گئے فلسطینی بچوں کو جون کے مہینے میں 75 ہزار شیکل جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب لوئی المنسی نے بتایا کہ ’عوفر‘ جیل میں قید 31 فلسطینی بچوں سے 75 ہزار شیکل جرمانے وصول کیے گئے۔ ان میں بعض بچوں کی عمریں 15 سال سے بھی کم تھیں۔ ان فلسطینی بچوں کو اسرائیلی فوج اور صیہونی آبا د کاروں پر سنگ باری کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔

انسانی حقوق کے مندوب المنسی نے بتایا کہ اس نے عوفر جیل کا دورہ کیا اور زیرحراست بچوں سے ملاقات کی۔ 12 بچوں نے بتایا انہیں حراست میں لیے جانے کے وقت اور اس کے بعد کئی روز تک جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ان میں سے بعض بچوں کو 22 روز تک مسلسل پولیس کی حراست میں رکھا گیا جہاں ان پر وحشیانہ تشدد کے مختلف حربے استعمال کئے جاتے رہے۔ ان میں سے فلسطینی بچے طارق امین عاشور کو عسقلان کے عقوبت خانے میں کئی ہفتے تک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ بعض بچوں کو انتظامی قید کی سزائیں دی گئیں۔ بعض کو دی گئی سزائیں 24 ماہ پر محیط تھیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق عوفر جیل میں 127 فلسطینی بچے قید ہیں جب کہ مجموعی طورپر 350 فلسطینی بچے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.