• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی پارلیمنٹ کے 70 ارکان نے نیشنل کونسل کے اجلاس کی مخالفت کردی

بدھ 09-09-2015
in فلسطین
0
plf 70 people
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی مجلس قانون ساز[پارلیمنٹ] کے 70 ارکان نے صدرمحمود عباس کی تجویز پر نیشنل کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی قومی نوعیت کے فیصلوں کو یک طرفہ سیاسی تناظر میں حل کرکے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے پارلیمانی بلاک "اصلاح وتبدیلی” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ منگل کو غزہ کی پٹی میں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 70 ارکان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے اس مطالبے کی مخالفت کی جس میں انہوں نے تنظیم آزادی فلسطین کی تنظیم نو کے لیے اندرون اور بیرون ملک فلسطینی قیادت کا اجلاس بلائے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے بیشتر ارکان نیشنل کونسل کے اجلاس کو قوم میں تقسیم کا نیا حربہ قرار دیتے ہوئے اس اجلاس میں شرکت کے بائیکاٹ کے حامی ہیں۔ ان کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس سے بھی پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قوم کو تقسیم کرنے کے اقدمات کے بجائے قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے فیصلے کریں۔

فلسطینی قانون ساز کونسل کے ارکان کی اکثریت کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ فلسطینی تنظیمیں حماس اور تحریک فتح سنہ 2005 ء میں طے پائے قاہرہ معاہدے یا اس کے بعد میثاق مکہ یا اعلان دوحہ میں طے کردہ نکات پرعمل درآمد کریں تاکہ قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھایا جا سکے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ایک ماہ قبل تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کمیٹی کی تشکیل نو کے لیے فلسطین کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے بجائے اندرون ملک اور بیرون فلسطین موجود فلسطینی قیادت کا اجلاس بلا کر ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور اس کے ارکان کے چنائو کا اعلان کیا تھا۔ تاہم فلسطین کی نمائندہ تنظیموں، حماس، اسلامی جہاد، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین اور دیگر نے صدر عباس کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.