• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں قید تنہائی کے خلاف 70 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال

اتوار 14-12-2014
in فلسطین
0
plf 70
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست 70 فلسطینی اسیران نے قیدیوں کو تنہائی میں ڈالنے کے خلاف مسلسل ایک ہفتے سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران نے یہ بھوک ہڑتال قید تنہائی میں ڈالے گئے بھوک ہڑتالی فلسطینی نھار السعدی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر شروع کی ہے۔ السعدی نے پچھلے تین ہفتوں سے اپنی قید تنہائی کےخلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے شعبہ امور اسیران کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے بھوک ہڑتالی اسیران کو دھمکی دی ہے کہ اگرا نہوں نے بھوک ہڑتال جاری رکھی تو انہیں سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے ساتھ شامل کرکے دوسرے جیلوں میں ڈال دیا جائے گا۔ تاہم اسیران کی جانب سے صہیونی انتظامیہ کے دباو کو مسترد کردیا گیا ہے۔ اسیران نے واضح کیا ہے کہ وہ قیدیوں کو قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدیوں نے صہیونی جیل انتطامیہ پر واضح کیا ہے کہ اگر اس نے بھول ہڑتال ختم کرانے کے لیے کوئی انتقامی کارروائی کی تو اسرائیل کی تمام جیلوں کے ہر وارڈ میں بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مختلف جیلوں میں 30 سے زائد فلسطینیوں کو قید تنہائی میں ڈال رکھا ہے جو کہ عالمی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.