• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ساحل قبرص پر حادثے کا شکار کشتی میں 70 فی صد سوار فلسطینی شہری نکلے

پیر 29-09-2014
in فلسطین
0
plf 70
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ وسط ستمبر میں مصر سے مسافروں کو لے کر یونان جانے والی جس کشتی کو قبرص کے ساحل کے قریب حادثہ پیش آیا تھا اس میں سوار مسافروں میں 70 فی صد فلسطینی شہری تھے۔ ان میں سے اکثریت شام میں‌ موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی تھی جو نقل مکانی کے بعد یورپ کی جانب چاہتےتھے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قبرص حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے 345 مسافروں کو بچا لیا ہے۔ ان میں 52 بچے، 93 خواتین اور 200 مرد شامل ہیں۔ یہ کشتی وسط ستمبر میں یونان کی جانب جاتے ہوئے سمندر میں طوفانی ہواؤں کے چلنے سے الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں‌کئی افراد  جاں بحق ہو گئے تھے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قبرص میں قائم فلسطینی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کشتی میں 70 فی صد فلسطینی سوار تھے اور بقیہ سب شامی شہری تھے۔ سفارت خانے کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے بعد بچائے جانے والے شہری اب بہتر حالت میں ہیں۔ قبرص حکام نے تمام مسافروں کے طبی معائنے کا حکم دیا ہے۔ قانونی مراحل مکمل کیے جانے کے بعد انہیں اگلی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وسط ستمبر میں ایک مسافر کشتی مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ سے کم وبیش 700 افراد کو لے کر یونان کی جانب روانہ ہوئی جو ایک روز کے سفر کے بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کی ایک وجہ انسانی اسمگلر بتائے جاتے ہیں جو ان تمام مسافروں کو سمندر میں چھوٹی چھوٹی کشتیوں میں ‌بٹھا کر انہیں مختلف ملکوں کو اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ اسمگلروں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مصری تھے تاہم اب فرار ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.