فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام اسرائیلی حکومت نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم ’عوفرہ‘ نامی یہودی کالونی میں مزید 68 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی تھی۔
عبرانی زبان میں شائع ہونے والے کثیرالاشاعت اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نئے مکانات کی تعمیر حال ہی میں سپریم کورٹ کی جانب سے یہودیوں کے نو مکانات کی مسماری کا بدلہ ہیں۔
خیال رہے کہ ان دنوں اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطین میں یہودی آبا د کاری کے منصوبوں کی منظوری میں غیرمعمولی شدت سامنے آئی ہے۔ دو روز قبل اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس میں قائم ‘گیلو‘ کالونی میں 153 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ اس سے دو روز قبل غرب اردن میں 2500 Â مکانات اور اس سے پیشتر 566 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی تھی۔ فلسطین میں یہودی آباد کاری میں شدت امریکا میں اسرائیل نواز صہیونی ایجنٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد آئی ہے۔