مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں ملک کی کل آبادی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رپورٹ میں بتایا کے کہ اسرائیلی ریاست کی کل آبادی 88 لاکھ 40 ہزار ہے جب ان میں سے صیہونیوں کی تعداد 65 لاکھ 89 ہزار ہے۔ صیہونی کل آبادی کا 74.5 فی صد ہیں۔یہ رپورٹ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے موقع پر جاری کی گئی۔ اسرائیلی ریاست 15 مئی کو ’یوم آزادی‘ کے طور پر مناتی ہے اور اسے قومی دن قرار دیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرون فلسطین میں 18 لاکھ 49 ہزار افراد آباد ہیں۔ ان میں فلسطینی عرب بھی شامل ہیں جو اسرائیل کی کل آبادی کا 20 فی صد ہیں۔ دیگر اقوام کے باشندوں کی تعداد چار لاکھ 40 ہزار ہے جو کہ کل آبادی کا چار اعشاریہ چھ فی صد ہیں۔ ایک لاکھ 69 ہزار افراد ایسے ہیں جن کے پاس اسرائیل کی شہریت نہیں۔
اسرائیل کے ادارہ شماریات کے اندازے کے مطابق سنہ 2048ء میں اسرائیل کی آبادی ایک کروڑ 52 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
اسرائیل میں سنہ 2017ء کے دوران ایک لاکھ 77 ہزار بچے پیدا ہوئے جبکہ 41 ہزار نے وفات پائی۔ بیرون ملک سے 28 ہزار صیہونی فلسطین میں آباد کیے گئے۔