نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوجی عدالتوں نے 64 فلسطینیوں کو مختلف مدت کی انتظامی حراست کی سزائیں سنائی ہیں۔ بعض فلسطینیوں کو تین ماہ اور بعض کو چھ ماہ کی انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ انتظامی حراست کی تازہ ترین سزا 24 سالہ فداء دعمس کوسنائی گئی۔ ان کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے اور انہیں چھ ماہ کی انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔اسیر ادعیس کو اسرائیلی فوج نے 29 مئی کو اسرائیل کے خلاف اشتعال اور نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیاتھا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ 31 فلسطینیوں کو پہلی بار جب کہÂ دیگر اسیران کی پہلے سے جاری انتظامی حراست میں تجدید کی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید 6 ہزار فلسطینیوں میں 430 انتظامی قیدی اور 300 بچے شامل ہیں۔