فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجÂ نے مسجد الاقصیٰ میں اتوار کو سیکڑوں صیہونیÂ آباد کاروں نے دن کے پہلے حصے میں دسیوں یہودیوں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ قبلہ اوّل پر دھاوا بولنے والوں میں اسرائیلی پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس اداروں کے سول کپڑوں میں ملبوس عہدیدار بھی شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق قبلہ پر دھاوا بولنے والوں میں عام صیہونی آباد کار اور صیہونی طلباء شامل تھے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران درجنوں صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی کھلے عام بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صیہونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہو گئے اور انہوں نے صیہونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے صیہونی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی