• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے ہمیں غرب اردن کی 60% اراضی سے محروم کردیا:عباس

ہفتہ 22-11-2014
in فلسطین
0
plf 60
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہےکہ اسرائیلی حکومت اور فوج کے نام نہاد سیکیورٹی لوازمات کی آڑ میں فلسطینی باشندوں کو غرب اردن کی 60 فی صد اراضی سے محروم کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئےصدرعباس نے کہا کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں سے ان کی اراضی غصب کرنے اور ن پر یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو اقتصادی اور زرعی شعبوں میں محروم کررہی ہے۔ نام نہاد سیکیورٹی کی آڑ میں فلسطینیوں کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے یہ طرز بیان قدرے خلاف معمول اختیار کیا ہے۔ عموما وہ اسرائیل کے بارے میں اتنے سخت لہجے میں بات نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان صرف سیاسی محاذ آرائی جاری ہے مگر اسرائیل کے ظالمانہ ہھتکنڈوں یہ جنگ دو مذاہب کے درمیان کشمکش میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں باربار اسرائیل کو خبردار کرچکا ہوں کہ سیاسی جنگ کو مذہبی جنگ کی طرف نہ لےکرجائے۔ ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے لیکن اب اس کی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اسرائیلیوں کو واضح پیغام دے چکا ہوں کہ وہ ہمارے مقدس مقامات، مساجد اور کلیسائوں کے قریب نہ آئے ورنہ حالات اس قدر بے قابو ہوں گے کہ انہیں سنھبالنا مشکل ہوجائے گا۔

صدر محمود عباس نے کہا کہ عام شہریوں کا دونوں طرف قتل قابل مذمت ہے۔ ہم امن وآشتی کے خواہاں ہیں،امن کے ساتھ ہیں اور جنگ کے مخالف ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اسرائیل ہماری امن پسندی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ اور ہمارے دیگر مقدسات کی بے حرمتی کرتا پھرے۔

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔ اسرائیل کے ایسا کرنے سے فلسطین میں بندرگاہیں اور ہوائی اڈے بنانے سے اسرائیل زوال پذیر نہیں ہوگا بلکہ مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زمین پرسرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں ہماری وہ زمین واپس چاہیے جسے ہمیں محروم کردیا گیا۔

صدر محمود عباس نے دعویٰ کیا کہ اب تک 135 ممالک فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔ اب ہم سلامتی کونسل کی جانب سے فلسطینی ریاست کی حمایت کے لیے کوشاں ہیں اور اس انتظار میں ہیں کہ عالمی ادارہ کب ہمارے حق میں فیصلہ دیتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.