• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رکاوٹوں کے باوجود 60 ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ کے لیے اقصیٰ آمد

ہفتہ 21-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1438
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے تمام شہروں اور قبلہ اوّل کی طرف آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کے باوجود ساٹھ ہزار سے زائد فلسطینی کل نماز جمعہ کے لیے قبلہ اوّل پہنچنے میں کامیاب رہے۔ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنےوالوں میں غزہ کی پٹی کے سیکڑوں شہری بھی شامل تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز علی الصباح ہی سے اسرائیلی فوج اور پولیس نے بیت المقدس کی جگہ جگہ سے ناکہ بندی کردی تھی تاکہ کم سے کم فلسطینی قبلہ اوّل پہنچ سکیں۔ اس کے علاوہ صہیونی حکام کی جانب سے 50 سال سے کم عمر افراد کے قبلہ اوّل میں آمد پرپابندی عائد کررکھی تھی۔ اس کے باوجود غزہ کی پٹی کے 300 شہری جب کہ مجموعی طورپر 60 ہزار فلسطینی نماز جمعہ کے لیے قبلہ اوّل پہنچنے میں کامیاب رہے۔

نماز جمعہ کے سے قبل اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ اور اس کے قرب وجوار کے مقامات پر گشت بڑھا دیا تھا۔ جگہ جگہ ہنگامی ناکے لگا کر فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں جانے سے روکنے کی مذموم کوششیں بھی جاری رہیں۔ فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ کے باب العامود اور الساھرہ سے اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی اور بقیہ دروازے بند کردیے گئے تھے۔

نماز جمعہ کی امامت کے فرائض ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور ان کی بیت المقدس سے بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں پر ظلم کی بدترین شکل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس سے جبری ھجرت پرمجبور کیے گئے فلسطینیوں کی املاک پر قبضہ صہیونی ریاست کی خطرناک چال ہے اور اس کا مقصد ان فلسطینیوں کی واپسی کی راہ روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں گذر جانے کے بعد بھی فلسطینیوں کو اپنے وطن اور گھروں میں آنے کا حق ہوگا۔ صہیونی دشمن فلسطینیوں سے ان کا حق واپسی سلب نہیں کرسکتا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineرکاوٹوں کے باوجود 60 ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ کے لیے اقصیٰ آمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.