• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی کی بھوک ہڑتال کے 50 روز مکمل ہوگئے

اتوار 09-11-2014
in فلسطین
0
plf 50days
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک جیل میں انتظامی حراست میں رکھے گئے فلسطینی شہری راید موسیٰ کی بھوک ہڑتال کو 50 روز مکمل ہوگئے ہیں۔ طویل بھوک ہڑتال کے باعث اسیر کی حالت تشویشناک حد تک خراب  ہوچکی ہے۔ صہیونی حکام کی جانب سے اسیرکے مطالبات کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی جیل میں بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھے گئے فلسطینی شہری رائدموسیٰ کی بھوک ہڑتال کے پچاس روز مکمل ہونے پراس کی حمایت میں مختلف شہروں میں مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔ مظاہروں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کے اسیر رائد موسیٰ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

رائد موسیٰ کے آبائی شہر جنین میں کلب برائے اسیران اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا  گیا جس میں مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسیر کےوکلاء نے بتایا کہ ان کے موکل کی ہڑتال کو 50 روز مکمل ہوگئے ہیں۔

اس عرصے میں قابض صہیونی جیل حکام کی طرف سے اس کی رہائی کے لیے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی ہے جبکہ طویل بھوک ہڑتال کے باعث اس کی حالت خطرے میں آچکی ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ وہ رائد موسیٰ کی رہائی اور اس کی جان بچانے کے لیے موثراقدامات کریں۔

کلب برائے اسیران کی جانب سے اسرائیل کو واضح پیغام بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ رائد موسیٰ کی جان کو کچھ ہوا تو اس کی تمام ترذمہ داری صہیونی حکام پرعاید ہوگی۔ انسانی حقوق کے مندوب ابو دیاک نے کہا کہ رائد  موسیٰ ایک بہادر شہری ہیں اور انہوں نے پچاس روز کی بھوک ہڑتال کرکے صہیونی حکام کو ایک نئی پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ اب اسرائیل کے پاس اس کی رہائی کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں بچا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ فلسطینی اسیر رائد موسیٰ نے 19 ستمبر کو اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ بھوک ہڑتال کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ صہیونی حکام نے راید کو بغیر کسی الزام کے جیل میں ڈال رکھا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.