فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کے 50 کارکنوں نے بھوک ہڑتالی اسیر بھائیوں محمد اور محمود البلبول اور مالک القاضی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران جزیرہ نما النقب ، نفحہ، عوفر اور ریمون جیلوں میں قید ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل دو سگے بھائیوں محمد البلبول اور محمود البلبول نے دو ماہ سے زاید عرصے سے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ مالک القاضی نامی ایک تیسرے فلسطینی کی بھوک ہڑتال کو بھی دو ماہ سے زیادہ وقت گذرچکا ہے۔ تینوں بھوک ہڑتالی اسیران اسپتالوں میں داخل ہیں۔
