• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

لبنانی اسپتال کا مردہ فلسطینی کے جسد خاکی کے بدلے 45 ہزار ڈالر تاوان کا مطالبہ

ہفتہ 05-09-2015
in فلسطین
0
plf 45k-ransom
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے لبنان کے ایک سرکاری اسپتال کی جانب سےایک فلسطینی پناہ گزین خاندان کو بلیک میل کیے جانے کے لرزہ خیز واقعے کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ بیروت کے ایک اسپتال میں فوت ہونے والے فلسطینی کی میت اس کے ورثاء کو دینے کے بدلے 45 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم تاون طلب کی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم” فلسطین۔شام ایکشن گروپ” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیروت کے "عین الحلوہ” پناہ گزین کیمپ میں کچھ عرصہ قبل جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینی پناہ گزین کو بیروت کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ جلد ہی دم توڑ گیا تھا۔ اب اسپتال کی انتظامیہ نے متوفی فلسطینی کی میت قبضے میں لے رکھی ہے اور اس کے ورثاء کو حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔ میت کی حوالگی کے بدلے میں ورثاء سے پینتالیس ہزار ڈالر کی رقم طلب کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں فوت ہونے والے فلسطینی مازن منیر صالح کے اہل خانہ نے لبنانی حکومت اور عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی میت لینے میں ان کی مدد کریں اور اسپتال انتظامیہ پربھی دبائو ڈالا جائے کہ وہ مرحوم کی علاج کے بدلے میں تاوان کا مطالبہ ترک کریں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کے بعد مازن صالح کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تو اس کے فوت ہونے سے قبل اسپتال نے اپنی جانب سے اس کے علاج معالجے کے لیے 45 ہزار ڈالر کے اخراجات کیے تھے۔ اس لیے مرحوم کے ورثاء اپنے عزیز کی میت کے حصول سے قبل اس کے علاج پرہونے والے اخراجات ادا کریں۔ ورنہ اس کی میت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم”ریڈ کراس” نے مرحوم فلسطینی پناہ گزین کی میت کے حصول کے لیے 1500 ڈالر کی رقم ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ادارے نے اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے”اونروا” پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مازن منیر صالح کی میت اسپتال سے وصول کرنا "اونروا” کی ذمہ داری ہے مگر اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.