رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عائد نارواÂ پابندیوںÂ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے43Â فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’الکرامہ‘ پر روکا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اورÂ سفریÂ دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے43Â فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے؟فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ عموما فلسطینی شہریوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بیرون ملک سفر سے روکا جاتا ہے۔ Â گذشتہ سے پیوستہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نےÂ 32فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا تھا۔
گذشتہ ایک Â ہفتے Â کے دوران ’الکرامہ‘ گذرگاہ سےÂ 27Â ہزار فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے گذرنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے36Â Â فلسطینیوں کو مشتبہ قرار دے کر گرفتار بھی کیا۔
فلسطینی شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پرعائدÂ پابندیاںÂ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اور انہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پرسفریÂ قدغنیں عائد کررہی ہے۔