مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے شمالی علاقوں میں بدھ کو علی الصباح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1Â بتائی گئی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دس منٹ کم پانچ پر محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز بحیرہ طبریا میں 15 کلو میٹر گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔