رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے اپریل کے دوران 41 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکام نے رواں ماہ حراست میں لیے گئے 9 فلسطینیوں کو پہلی بار انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں جب کہ رواں ماہ کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو دو ماہ سے چھ ماہ تک قابل تجدید انتظامی قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں7 ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں 350 بچے، 56 خواتین، 700 انتظامی قید، 12 ارکان پارلیمانÂ اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔